امریکی ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید اوپر جانے لگا۔انٹر بینک میں آج ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔