امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستانی روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے۔گزشتہ روز صبح میں سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مہنگا ہونے والا ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 42 پیسے کا تھا۔