امریکی ڈالر گزشتہ روز معمولی گراوٹ کے بعد آج پھر اپنی قدر بڑھا رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں 8 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 223 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔