امریکی ڈالر کی قدر میں جاری اضافہ آج بھی نہیں رکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔