امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے جس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ رو بہ زوال ہے۔آج صبح سے انٹر بینک میں وقفے وقفے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 225 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔