راولپنڈی (نیوز ڈیسک )امریکی ڈالر گزشتہ روز کبھی مہنگا اور کبھی سستا ہونے کے بعد آج کاروبار کے آغاز میں معمولی مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 290 روپے 50 پیسے میں دستیاب ہے۔