ڈالر کو پر لگ گئے، اس کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ روز بروز اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔