راولپنڈی (نیوز ڈیسک )گزشتہ روز کی طرح آج بھی امریکی ڈالر کی قدر کمی کا شکار ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر آج بھی سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 289 روپے پر برقرار ہے۔