چین میں تقریباً چھ ماہ بعد عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد سخت حفاظتی اقدامات نافذ کردیے گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق بیجنگ کے رہائشی 87 سالہ بزرگ کی موت 26 مئی کے بعد ہونے والی پہلی موت ہے جو قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں شامل کی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق چین میں اتوار کو تقریباً24 ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں اکثریت ایسے کیسز کی ہے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 5227 ہو گئی ہے۔