چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، وزیراعظم کے دورے سے سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دورہ چین کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں جاری ہیں، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں فراہم سہولتوں سے آگاہ کررہے ہیں،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم  کے دورے سے چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔

اسد عمرچینیسرمایہ کاری
Comments (0)
Add Comment