تائی یوآن (شِنہوا)چین اور پاکستان نے سی پیک کے تحت زراعت میں تعاون کو مزید وسعت دی ہے جس سے پاکستان میں جوار کی صنعت مزید پھلے پھولے گی۔یہ بات چین کے صوبہ شنشی میں چین۔پاکستان کی جوار کی صنعت کے فروغ پر ہونے والے سمپوزیم میں "بیلٹ اینڈ روڈ” انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن آف سورگھم انڈسٹری کے ڈین کونگ شینگ ڑا نے کہی۔سمپوزیم میں پاکستان کی جوار کی صنعت کی ترقی کے ساتھ جوار کی افزائش اور مختلف اقسام متعارف کرائی گئیں اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے ماہرین نے دونوں ممالک کے درمیان جوار میں باصلاحیت افراد کی تربیت اور تبادلے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے پاکستان میں جوار لگانے اور چارے کے تجربات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔