چین، فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 5 ہوگئی

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں طبی آلات بنانے والی فیکٹری کی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔نان چھانگ معاشی اور ٹیکنالوجی ترقی زون نے بدھ کے روز بتا یا کہ آگ منگل کی سہ پہر تقریبا 3 بج کر 40 منٹ پر صوبائی دارالحکومت نان چھانگ کی فیکٹری میں لگی، یہ فیکٹری فیرسینس کابی (نان چھا نگ)کمپنی لمیٹڈ چلاتی ہے جسے جرمن سرمایہ کاری سے قائم کیا گیا ہے۔بدھ کی علی الصبح 2 بج کر 35 منٹ تک امدادی کام مکمل کرلیا گیا تھا ۔ 2 لاپتہ افراد کی موت کی تصدیق کے بعد ہلاکتیں 3 سے بڑھ کر 5 ہوگئی ہیں۔ ایک زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جس کی حالت بہتر ہے۔اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آتشزدگیافراد ہلاکجیانگچین
Comments (0)
Add Comment