چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال سے چھٹی مل گئی۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرد یا گیا۔ عمران خان کچھ دیر میں زمان پارک کے لیے روانہ ہوں گے۔ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ صحت میں بہتری آنے پر عمران خان کو آج 12بجے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔عوام نہ صرف اپنے گھروں میں بلکہ اجتماعات میں بھی عمران خان کی صحتیابی ، درازی عمر کے لئے دعائیں کی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی ،قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی ۔

اسپتالپی ٹی آئیڈسچارجشوکت خانمعمران خانلانگ مارچ
Comments (0)
Add Comment