راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیریز کا چوتھا میچ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ زمان خان جبکہ نیوزی لینڈ میں جمی نیشم اور بین لسٹر کی جگہ پر کول میک کونکی اور ہینری شپلے کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی کپتان ٹام لیتھم، چیڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، رچن رویندرا، ایڈم ملن، میٹ ہینری، اش سوڈھی، کول میک کونکی اور ہینری شپلے پر مشتمل ہے۔ ابتدائی دو میچ میں پاکستان نے باآسانی نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی 4 رنز سے فاتح رہا۔