چارجنگ پر لگے فون نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )اٹلی میں چارجنگ پر لگا فون باتھ ٹب میں گرنے سے کرنٹ لگ کر 16سالہ لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اٹلی کے شہر مونٹے فیلسیوکی رہائشی اس لڑکی کی شناخت ماریا انونیتا کیوتیلو کے نام سے بتائی گئی ہے جو باتھ ٹب میں نہاتے ہوئے فون پر اپنی ایک دوست سے بات کر رہی تھی۔اس نے اس دوران فون چارجنگ پر بھی لگا رکھا تھا۔کال کے دوران فون ماریا کے ہاتھ سے پھسل کر ٹب میں جا گرا جس سے پانی میں کرنٹ آ گیا اور ٹب میں ہی ماریا کی موت واقع ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت ماریا کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔ اچانک کال کٹ جانے پر ماریا کی دوست کو فکرلاحق ہوئی اور اس نے ایمرجنسی سروسز کو ماریا کے گھر پر پہنچنے کے لیے کال کی۔جب ریسکیو ورکرز ماریا کے گھر پر پہنچے اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو اس کی لاش باتھ ٹب میں تیر رہی تھی۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ 2020ءمیں اسی طرح فرانس میں بھی ایک 15سالہ طالبہ باتھ ٹب میں چارجنگ پر لگا فون استعمال کر رہی تھی اور فون ٹب میں گر جانے پر اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

اٹلیچارجنگکرنٹموبائل فونموت
Comments (0)
Add Comment