پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف کل اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنائیں گے۔دورانِ سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کے ذریعے آرمی چیف کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا، انہوں نے فوج میں بغاوت کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے چند ملزمان کی بریت پر آرمی چیف پر الزام لگایا، آرمی چیف کا عدالت کے فیصلے سے کیا تعلق ہے؟ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعظم سواتی نے پبلک فورم پر آرمی چیف اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا، سینیٹر اعظم سواتی نے دورانِ تفتیش ٹویٹ کا اعتراف کر لیا ہے۔

اعظم سواتیپی ٹی آئیدرخواست ضمانتسینیڑفیصلہ
Comments (0)
Add Comment