پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین نے پی ڈی ایم کو سبق سکھانے کا انوکھا طریقہ نکال لیا

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا صارفین نے حکمران اتحاد پی ڈی ایم کو سبق سکھانے کیلئے انوکھا طریقہ نکال لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر سرکردہ کارکنان نے پی ڈی ایم سے بدلہ لینے کیلئے سیاسی رہنماؤں اور ان کے حمایتی صحافیوں کی ٹویٹس پر کمنٹس، رپلائیز اور شیئر کرنے کے بجائے سکرین شاٹ لے کر ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے پی ڈی ایم والوں کو ملنے والی پی ٹی آئی کی ریچ صفر رہ جائے گی جس سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو شدید دھچکا لگے گا۔’نوکمنٹ زیر و ریچ’ کا یہ ہیش ٹیگ تحریک انصاف کی سپورٹر شہربانو نامی ایک صارف نے شروع کیا تھا جس کامقصد یہ تھا کہ اگر تحریک انصاف کے کارکن ن لیگ کے آفیشل اکاؤنتس پر کمنٹ نہیں کریں گے تو انکے اکاؤنٹس کی ریچ ختم ہوجائے گی۔اگر پی ٹی آئی سپورٹر کسی ن لیگی رہنما کے ٹویٹ پر کمنٹ کرے تو وہ ان تمام کی ٹائم لائن پر ظاہر ہوگا جنہوں نے کمنٹ کرنیوالے کو فالو کیا ہے۔ اس طرح جس ٹویٹ پر کمنٹ کیا گیا ہو اس پر باقی لوگ بھی کمنٹ کریں تو نہ صرف ریچ بڑھ جاتی ہے بلکہ فالورز بھی بڑھ جاتے ہیں۔شہربانو کا کہنا تھا کہ میرا خیال ھے کہ وقت ا گیا ھے کہ کمپین کی جائےمریم نواز اورتمام لفافہ صحافیوں کے انکی ٹویٹ پر نہ کمنٹ کیا جائے نہ کوٹ ری ٹویٹ کیا جائے،سکرین شاٹ لیکر خود ٹویٹ کریں، اس سے انکی ریچ 7 دنوں میں صفر ہو جائے گی۔

پاکستانپی ٹی آئیپی ڈی ایمسوشل میڈیا صارفینعمران خان
Comments (0)
Add Comment