راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے انٹرویو کے بعد سلیکشن پینل کا اعلان بھی کیا۔پی سی بی نے 4 رکنی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ہارون رشید قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔کمیٹی میں مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ شامل ہیں۔نئی سلیکشن کمیٹی پاکستان ٹیم، شاہین اور انڈر 19 ٹیم کی سلیکشن کرے گی۔پہلی بار ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔