پی سی بی نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کرادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کرا دیا۔پی سی بی نے ڈائریکٹرز کی موجودگی میں ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی سی بی نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کا نیا عہدہ لانے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کےلیے منعقدہ اجلاس میں کیا۔پی سی بی کے فیصلے کے مطابق ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے، جو تمام ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی بورڈز کی طرز پر ڈائریکٹر آف کرکٹ لانا چاہتا ہے، اس حوالے سے پی سی بی نے اشتہار بھی دے رکھا ہے۔پی سی بی ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں 23 دسمبر تک وصول کرے گا۔اسپورٹس سائیکالوجسٹ، لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کرکٹ اسپورٹ اور اور پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پاکستانپی سی بیعہدہکرکٹمتعارفمیچ
Comments (0)
Add Comment