پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ 13 فروری سے شروع ہوگا۔پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 8 میں 34 میچز ہوں گے، جن میں سے 11 مقابلے راولپنڈی میں ہوں گے۔پی ایس ایل 8 کے کراچی اور لاہور میں 9، 9 جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 2023 کے ایونٹ میں 36 غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔