پاکستان سپر لیگ 8 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم اور محمد حارث کے علاوہ کوئی بھی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کرسکا ۔ محمد حارث 40،صائم ایوب3، ٹام کیڈمور1،ریو مین پاول صفر، جیمز نیشم 6،داسن شناکا 11، وہاب ریاض 8اور عثمان قادر 7سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کے کپتان اور اوپنر بابر اعظم 75رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی 3 جبکہ رومان رئیس شاداب خان ، فہیم اشرف اورمبشر خان ایک ، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔