پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سےشکست دے دی۔میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور نے 23 گیندوں پر 55 رنز بنائے جب کہ صائم ایوب نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی، بھانو کا راجا پاکسے 24 اور روومن پاؤل نے 20 رنز بنائے۔اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ زمان خان نے دو ،حارث روف اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔میچ میں فخر زمان نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 45 گیندوں پر96 رنز بنائے جب کہ عبداللہ شفیق نے 41 گیندوں پر75 رنز اور سیم بلنگز نے 23 گیندوں پر47 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ میں وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ میچ میں لاہور قلند رنے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانپشاور زلمیپی ایس ایل 8کرکٹلاہور قلندرزمیچ
Comments (0)
Add Comment