پی ایس ایل 7: آج لاہور قلندرزاور پشاور زلمی مدمقابل

تفصیلات کے مطابق  پی  ایس ایل 7 میں برتری حاصل کرنے کی جنگ جاری ہے ، کراچی اسٹیدیم میں شام  ساڑھے سات بجے میچ  شروع ہوگا۔  لاہور قلندرز اپنے تیسرے  میچ میں شاہین آفریدی  کی کپتانی میں جبکہ پشاورزلمی شعیب ملک کی قیادت میں میدان میں اُتریں گی ۔میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں .

پشاور زلمی:

شعیب ملک(کپتان)، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر

لاہور قلندرز:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان

خیال رہے کہ  گزشتہ  روز ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ۔ ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم کو 20 رنز سے فتح دلوادی۔ 

پشاور زلمیپی ایس ایل 7لاہور قلندرز
Comments (0)
Add Comment