پنجاب کے میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر ویز کے متعدد سیکشن بند کر دیے گئے ہیں۔موٹر وے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ تک بند کی گئی ہے، موٹر وے ایم 4 فیصل آباد سے عبدالحکیم اور موٹر وے ایم 5 شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند ہے۔موٹر وے ایم1 اسلام آباد ٹول پلازہ (کلومیٹر 386) تا مین پشاور ٹول پلازہ (کلومیٹر 498) تک شدیدی دھند کے سبب بند ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔