اٹھارویں ترمیم نے صوبائی حکومتوں کونئے این ایف سی ایواڈ کے ذریعے صوبے میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خود مختاری دے رکھی ھے اور اس مد میں صوبوں کے پاس خاطر خواہ فنڈز موجود ھونے چاہئیں تھے اورکسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری بھی ھونی چاھیے تھی لیکن بدقسمتی سے زمینی حقائق بالکل مختلف تھے- نہ کوئی تیاری تھی اور اب صوبے وفاق سے تعاون بھی نھیں کر رھے – پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں نہ خود سیلاب زدگان کی مدد کر رھی ہیں نہ وفاق سے تعاون- صوبے صرف وفاق سے بلینز کے حساب سے امداد مانگ رھے ہیں –