پشاور : پادری کا قتل،علماء نے چرچ میں نماز ادا کرکے مذہبی ہم آہنگی کی نئی مثال قائم کردی

پشاور: اتوار کے روز قتل ہونیوالے پادری ولیم کی تعزیت کے موقع پر مولانا طاہر اشرفی اوردیگرعلماء نے چرچ میں نماز ادا کرکے مذہبی ہم آہنگی کی نئی مثال قائم کردی۔

وزیراعظم کے مشیر مولانا طاہر اشرفی اوردیگر علماء نے پادری ولیم سراج کی تعزیت کرنے کے بعد پشاور کے سینٹ جانز کیتھڈرل چرچ میں اپنے قافلے کے ہمراہ نماز مغرب ادا کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طاہر اشرفی اور دیگر علماء چرچ میں نماز ادا کررہے ہیں ، اس موقع پر مسیحی بھی بڑی تعداد میں گرجا گھر میں موجود ہیں۔

پادریپشاورچرچ میں نماز
Comments (0)
Add Comment