جس میں نمایاں ہے پشاور کی پہچان، قلعہ بالاحصار، تاریخی سحرانگیز قلعہ مقامی افراد سمیت دیگر صوبوں سے آنے والے سیاحوں، مہمانوں،سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سمیت غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے ،،
اس تاریخی شہر کی اہمیت کی وجہ یہاں کے قدیم مقامات ہیں، جن میں 2500 سالہ تاریخی قلعہ بالاحصار بھی شامل ہے، پیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور نارتھ کے زیراستعمال قلعہ بالا حصار اٹھارہویں صدی میں انگریزوں نے اس علاقے میں اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے قائم کیا تھا، اس قدیم قلعہ کو محفوظ بنانے کے لئے گذشتہ سال بڑی سطح پر تزین وآرائش مکمل کی گئی ہے، آج بھی اس تاریخی سحرانگیز قلعہ کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھنے آتے ہیں جن میں مقامی افراد سمیت دیگر صوبوں سے آنے والے سیاح, مہمان، بڑی تعداد میں سکول, کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سمیت مختلف اداروں کے ارکان شامل ہیں، بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح اور سفارتکار بھی قلعہ بالا حصار کو دیکھنے کے لئے یہاں کا دورہ کرتے ہیں، قلعہ بالاحصار کی خوبصورتی میں ایک اہم کردار یہاں کے میوزیم کا بھی ہے۔ جہاں خیبرپختونخواہ کی تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے، یہاں کا دورہ کرنے والے مہمانوں کا کہنا ہے کہ قلعہ بالاحصار کا دورہ کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے،،