راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے پہلی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنی تصویر بھی شیئر کردی۔ منگنی کی تقریب عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے گھر پر ہوئی۔ دونوں کی منگنی کی افواہیں اس وقت درست ثابت ہوئیں جب پرینیتی چوپڑا اور راگھو دونوں نے منگنی کرنے کا اعلان کیا۔پرینیتی کی کزن پریانکا چوپڑا بھی بھارت آئیں اور اس تقریب میں شرکت کی، جبکہ اس میں پرینیتی کے اہلِ خانہ اور راگھو کے اہلِ خانہ سمیت چند قریبی لوگوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ منگنی کی تقریب مکمل ہونے کے بعد پرینیتی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پہلا پیغام بھی جاری کیا۔پرینیتی نے پیغام کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور تحریر کیا کہ "ہر وہ چیز جس کےلیے میں دعائیں کیں۔۔۔ میں نے ہاں کہہ دیا۔”دونوں نے اپنی اس خاص دن کےلیے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا، جبکہ تصویر میں اداکارہ کی منگنی کی انگوٹھی بھی نمایاں ہے۔
Bollywood