لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑ ا اپنی بیٹی مالتی کے ساتھ تفریحی لمحات گزار رہی ہیں، جس کی ایک جھلک پہلی بار انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑ انے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی مالتی کے ساتھ قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔شیئر کی گئی تصویر میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ ان کی بیسٹ فرینڈ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے گود میں اپنے بچے کو لیا ہوا ہے۔تصویر میں پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کے چہرے کو سفید دل والے ایموجی سے چھپایا ہوا ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ میں اپنی دوست کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "ہماری دوستی کو 22 سال ہو گئے اور اب ہم اپنے بچوں کے ساتھ ہیں”۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں دوست سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے رواں سال جنوری میں سروگیسی کے ذریعے اپنی بیٹی مالتی کا استقبال کیا ۔انہوں نے بیٹی کا نام مالتی میری چوپڑا جونس رکھا۔