راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگ میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن مستحکم رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔چوتھا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 113 اعشاریہ 483 ہو گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113 اعشاریہ 286 ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کی باضابطہ شروعات کے بعد پاکستان پہلی بار ٹاپ پر آیا ہے۔آفیشل رینکنگ کے آغاز سے قبل پاکستان آخری مرتبہ اگست 1991ء میں ٹاپ پر تھا۔