پاک سوزوکی موٹر کمپنی : کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان

کراچی(کامرس رپورٹر) منی بجٹ میںحکومتی اقدامات کے بعد پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی کاروں میں بھی 2.4فیصد سے 4.8فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3کی قیمت میں 62ہزار171روپے اضافہ ہو گا۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 26لاکھ 11ہزار171روپے تک پہنچ جائے گی۔ اسی طرح یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3کی قیمت 65ہزار 341روپے اضافے سے 27لاکھ 44ہزار 341روپے، یارس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 67ہزار 49روپے اضافہ سے 28لاکھ 16ہزار 49روپے، یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 69ہزار 488روپے اضافہ سے 29لاکھ 18ہزار 488روپے ہو جائے گی۔ کرولا،یارس ،ہیلیکس ریوو،اور فار چونر گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

ٹویوٹا انڈس موٹرسوزوکیکراچیموٹر کمپنی
Comments (0)
Add Comment