راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 95 باؤنڈریز لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 657 رنز بنا لیے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اب پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 95 باؤنڈریز لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 86 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ پہلی اننگز کے پہلے روز انگلینڈ کے 4 بیٹرز نے سنچریاں داغ دیں جن میں اوپنرز بین ڈکٹ، زیک کراولی، اولی پاپ اور ہیری بروکس شامل ہیں۔