پنجاب کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (DISCOs) کی جانب سے ان کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کنزیومرز سے زائد بل وصول کیے جاتے ہیں-
سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے پیر کو بتایا کہ بجلی کی سبسڈی کی مد میں 900 ارب روپے میں سے حکومت صرف 327 ارب روپے بجٹ سے ادا کر رہی ہے اور باقی صارفین سے وصول کئے جاتے ہیں ۔
لنگڑیال نے انکشاف کیا کہ اس سے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین سے ماہانہ 400 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین اور زرعی ٹیوب ویلوں کی ادائیگی کے لیے 573 ارب روپے وصول کئے جاتے ہیں
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پنجاب میں قائم DISCOs کم نقصانات اور زیادہ وصولیوں کو ظاہر کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 100 ارب روپے سالانہ کی اوور بلنگ میں ملوث ہیں۔