پاکستان کی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

پاکستا ن نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ کے آغاز سے اب تک جعلی مقابلوں اور نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کم از کم پچیس کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کسی بھی طرح کے منظم مظالم، طاقت کا وحشیانہ استعمال اور ظالمانہ کارروائیاں کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو دبا نہیں سکتیں۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور عالمی انسانی قوانین کی منظم خلا ف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

Comments (0)
Add Comment