خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار کی شرکاءِ تقریب سے اہم گفتگو-
جنر عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے -پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے-فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے-پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے-تمام پاکستانیوں نے بھکاریوں والا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے-اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے-ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی-پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا انشااللہ -ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا-ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے-سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے –