پاکستان : کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے ,856نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 856نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 5 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 15لاکھ 9ہزار 360افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 178شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33ہزار357ٹیسٹ ہوئے. مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ64 لاکھ 26ہزار952ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.56فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 52مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  1 ہزار 756افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 43ہزار284ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 35 ہزار 898ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 5 لاکھ 1 ہزار 370افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 498جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 67ہزار761کیسز اور 8 ہزار67 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 16 ہزار 119افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 248انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 326 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 375 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 42ہزار 948افراد کورونا سے متاثر اور 787جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 480کیسز اور 190 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 34ہزار 336 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار13 انتقال کر گئے۔

پانچویں لہرروسی
Comments (0)
Add Comment