پاکستان میں گوگل پر 2022ء میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیے گئے مواد کی فہرست جاری

دنیا کے سب سے معروف سرچ انجن گوگل نے رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے گئے مواد کی فہرست جاری کردی ہے۔

گوگل کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے سرچ انجن پر ہر سال کی طرح اس سال بھی سیاست، مشہور شخصیات، انٹرٹینمنٹ،  ٹیکنالوجی، لذیذ کھانوں اور کھیلوں کے مختلف ٹورنامنٹس کے بارے میں اہم معلومات کی تلاش کی۔ 

رواں سال پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے گئے موضوعات:

1- ٹی 20 ورلڈ کپ

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں تو پہنچا لیکن انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

2- ایشیا کپ 2022ء

پاکستان رواں سال ایشیا کپ کے فائنل میں بھی پہنچا لیکن سری لنکا کو شکست دینے میں ناکام رہا۔پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ لائن اپ کو قابو کرنے کے لیے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے میچ کے ابتدائی دس اوورز کے بعد پاکستانی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل چھٹی مرتبہ اپنے نام کرلیا۔3- پی ایس ایل 7اسی طرح پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن بھی ملک میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک بہت ہی اہم ایونٹ تھا کیونکہ یہ ایڈیشن لاہور قلندرز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر 7 سالوں میں پہلا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔

2022پاکستانسرچفہرستگوگل
Comments (0)
Add Comment