پاکستان میں فاسٹ باؤلنگ کا بہت ٹیلنٹ ھے؛ ندیم خاں

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے کہاہے کہ اس وقت 20 سے زائد بائولرز ایسے ملے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ بائولنگ کرتے ہیں۔ سنٹر میں سپیشلائزڈ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کنڈیشنگ کیمپ کا تجربہ کامیاب رہا -اس وقت 20 سے زائد بائولرز ایسے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ بائولنگ کرتے ہیں ،ان فاسٹ بائولرز کی عمریں 19 سے 24 برس کے درمیان ہیں۔بائولرز کے لیے باہر سے ایک ڈویلپمنٹ کوچ کی خدمات حاصل کریں گے، انہیں گروم کیا جائے گا اور اس طرح اگلے 10 برسوں کے لیے پاکستان کی فاسٹ بائولنگ کا مسئلہ حل ہو گا۔

پاکستانٹیلنٹفاسٹ باؤلنگندیم خاںنیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر
Comments (0)
Add Comment