پاکستان سپر لیگ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دلچسپی

پاکستان سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں نے دلچسپی دکھانا شروع کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے لیے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی۔سری لنکا کے ڈاسن شناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہوگئے۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے بھی رجسٹریشن کرالی اور وہ بھی پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور انگلینڈ کے جیسن رائےکی رجسٹریشن کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق پلیئرز ڈرافٹ نومبر کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

پاکستانپاکستان سپر لیگسیزن 8غیر ملکیکرکٹکھلاڑیوں
Comments (0)
Add Comment