پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کا شیڈول فائنل ہوگیا،اعلان آج متوقع

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کا شیڈول فائنل ہوگیا، پی سی بی کی پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ حتمی مشاورت کے بعد اعلان آج متوقع ہے۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری کو ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔افتتاحی تقریب ملتان میں جبکہ میچز لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔لیگ کا ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں کرانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، نمائشی میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانپاکستان سپر لیگپی ایس ایل 8شیڈولکرکٹمیچ
Comments (0)
Add Comment