پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے نیشنل بینک ایرینا اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی۔دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا جبکہ 2 دونوں ٹیسٹ میچ کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ ملتان میں ہونا تھا لیکن پھر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے بورڈ کے باہمی مشاورت کے بعد اب دونوں ٹیسٹ میچز کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پاکستانٹرافیٹیسٹ سیریزٹیسٹ کرکٹرٹیسٹ میچرونمائیکرکٹمیچنیوزی لینڈ
Comments (0)
Add Comment