پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔ اسلام آباد میںمذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ ناتھن پورٹر آئی ایم ایف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ملاقات میں نویں جائزہ مشن پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ناتھن پورٹر آئی ایم ایف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات جمعہ تک جاری رہیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی ڈیٹا کا تبادلہ کیا جائے گا۔3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔