ملک میں جاری معاشی بحران نے روپے کی قدر کو مزید کمزور کر دیا ہے۔ صرف دو دنوں میں ڈالر کی قدر 30 روپے سے زائد بڑھ چکی ہے۔ ایک بھارتی روپیہ 3 پاکستانی روپے کے برابر آ چکا ہے۔ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ نئے معاشی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ مہنگائی اور بڑھتے قرضے موجودہ اور آنے والی حکومت کے لئے درد سر بنے رہیں گے۔تفصیل کے مطابق حکومت نے ڈالر کو آزاد تو کر دیا لیکن عوام مہنگائی کے شکنجے میں جکڑ جائے گی۔ روپے کی بے قدری قرضوں میں غیر معمولی اضافے کا سبب بنے گی۔ آئی ایم ایف کی شرائط حکومت نے مانیں لیکن قیمت عوام ادا کرے گی۔