اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح دو فیصد سے بھی کم ہوگئی، ملک میں 378نئے کیسزاور 9اموات ریکارڈ کی گئیں۔
منگل کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 378 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے، 9ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔نو نئی اموات کے اضافے کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 30281 ہو گئی ہے جب کہ نئے 378 کیسز کو شامل کرنے کے بعد اب کل انفیکشن کی تعداد 1515392 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 29216 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب گر کر 1اعشاریہ 29 فیصد رہ گیا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 778 تھی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 603 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1455765 ہے۔ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 29346 ریکارڈ کی گئی۔
سندھ میں اب تک 570353، پنجاب میں 502968، خیبرپختونخوا میں 217304، اسلام آباد میں 134662، بلوچستان میں 35398، آزاد کشمیر میں 43125 اور گلگت بلتستان میں 11582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13530 افراد وبائی مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 8085، کے پی میں 6291، اسلام آباد میں 1019، آزاد کشمیر میں 788، بلوچستان میں 377 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔