ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ پرتھ کے میدان میں کھیلا گیا۔ نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 91 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔