انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ خراب موسم کے باعث بلے بازوں کو کھیلنے میں دشواری رہی ۔ بلے باز نہایت محتاط ہو کر کھیلے۔پاکستان نے 19 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے۔ 29 کے مجموعی رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، محمد رضوان 14 گیندوں پر 15 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ محمد حارث 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان بابر اعظم 28 گیندوں پر 38 رنز بنا کر راشد کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 38 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب خان بھی جلد پویلین لوٹ گئے انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ محمد نواز بھی 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد وسیم صرف 4 رنز بنا سکے اور پویلین لوٹ گئے۔