آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔میلبرن میں مسلسل تیز بارش کے باعث افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مسلسل بارش کی وجہ سے افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔میچ ختم ہونے کے باعث افغانستان اور آئرلینڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔