آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کے خلاف پاور پلے کے 6 اوورز میں 113 رنز بناڈالے،
ایڈنبرا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر ا154رنز بنائے۔
آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پچ پر یکجا ہوئے تو میدان میں گویا بھونچال آگیا، چوکوں اورچھکوں کی برسات ہونے لگی۔
دونوں کھلاڑیوں نے پاور پلے کے 6 اوورز میں 113 رنز بنا ئے – ٹریوس ہیڈ نے صرف 22 گیندوں پر73 رنز اسکور کیے، 12 چوکے اور 4 چھکے لگائے جبکہ مچل مارش نے 12گیندوں پر 39رنز کی اننگز کھیلی، 5 چوکے اور 3 چھکے لگائی