ٹوئٹر پر کتے کا لوگو کیوں آیا؟

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا مشہور زمانہ لوگو تبدیل کرکے صارفین کو حیرت زدہ کردیا۔ اب آپ ٹوئٹر کھولیں گے تو آپ کو نیلی چڑیا کی جگہ ایک کتے کی شکل نظر آئے گی۔ٹوئٹر پر اس حوالے سے خود ایلون مسک نے ایک تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ جیسا کہ وعدہ کیا تھا، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ادارے کے سربراہ نے یہ اقدام کیوں اٹھایا؟ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر برڈ کو کرپٹو کرنسی ڈاج کوائن والے کتے شیبا اینو کے ساتھ تبدیل کیا جس کی وجہ سے اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت 30 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ارب پتی شخص ایلون مسک کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کے وکلاء نے جمعہ کو ایک وفاقی جج سے 258 ارب ڈالر کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی۔ مذکورہ مقدمے میں اس کاروباری شخصیت پر ڈاج کوئن کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے اور اسے 36 ہزار فیصد تک اوپر لے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔لوگو میں تبدیلی کے بعد ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کے متعلق ایک میم شیئر کی۔ اس اکاؤنٹ کے 13 کروڑ30 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

ایلون مسکتبدیلٹویٹرکتالوگو
Comments (0)
Add Comment