ٹوئٹرنے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا

ٹوئٹرنے آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا، کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کو ای میل کی ہے، وہ ملازمین جو برطرفی سے متاثر نہیں ہوں گے، انہیں خط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، ٹوئٹر کے 7 ہزار 500 ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیئے جائیں گے۔ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 7 دنوں بعد کمپنی ملازمین کو ایک میل کر کے اپنے حکم سے آگاہ کیا ہے۔

میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کیلئے اپنے افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرنا ہو گا، ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے متعدد افراد متاثر ہوں گے جنہوں نے ٹویٹر کے لیے قابل قدر تعاون کیا ہے، لیکن کمپنی کی کامیابی کو آگے بڑھانے کیلئے یہ ضروری ہے۔

ٹویٹرفارغملازمین
Comments (0)
Add Comment